آیت 15
 

مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ اَسَآءَ فَعَلَیۡہَا ۫ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ﴿۱۵﴾

۱۵۔ جو نیکی کرتا ہے وہ اپنے لیے کرتا ہے اور جو برائی کا ارتکاب کرتا ہے اس کا وبال اسی پر ہے، پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیر آیات

نیک اعمال بجا لانے کی دعوت میں کوئی مفاد ہے تو وہ خود عمل کرنے والے کا ہے۔ اس دعوت کا مقصد انسان کی خیر خواہی ہے کہ وہ نیکی کرے اور برائی نہ کرے۔ اگریہ لوگ اس خیر خواہی کے خلاف ہیں تو ان لوگوں کو اپنی بداعمالیوں میں رہنے دو۔ چونکہ اچھے اور برے عمل کا خود ان لوگوں نے ہمارے پاس آ کر سامنا کرنا ہے۔


آیت 15