آیت 6
 

وَ کَذٰلِکَ حَقَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّہُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۘ﴿ؔ۶﴾

۶۔ اور اسی طرح کفار کے بارے میں آپ کے رب کا یہ فیصلہ حتمی ہے کہ وہ اہل دوزخ ہیں۔

تفسیر آیات

جس طرح سابقہ امتوں میں تکذیب، جھگڑا کرنے والوں اور اپنے رسول کو شہید کرنے کی سازش کرنے والوں کو اللہ نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے،

۱۔ کَذٰلِکَ: اسی طرح آپ کی قوم میں سے بھی ایسے ہی لوگوں پر اللہ کا فیصلہ اٹل ہو چکا ہے۔

۲۔ حَقَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ: ایک اٹل فیصلے کی خبر ہے کہ ان کا بھی وہی انجام ہو گا۔

اہم نکات

۱۔ جرم اور مکافات جرم میں قانون سب کے لیے یکساں ہے: فَاَخَذۡتُہُمۡ۔۔۔۔


آیت 6