آیت 175
 

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اعۡتَصَمُوۡا بِہٖ فَسَیُدۡخِلُہُمۡ فِیۡ رَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ وَ فَضۡلٍ ۙ وَّ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلَیۡہِ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا﴿۱۷۵﴾ؕ

۱۷۵۔لہٰذا جو اللہ پر ایمان لے آئیں اور اس سے متمسک رہیں تو وہ جلد ہی انہیں اپنی رحمت اور فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ دکھائے گا ۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اعۡتَصَمُوۡا بِہٖ: ایمان کے ذکر کے بعد ہمیشہ عمل صالح کا ذکر آتا ہے لیکن یہاں ایمان کے بعد اعتصام بالنور یعنی قرآن کے ساتھ تمسک کا ذکر فرمایا۔ چونکہ عمل کو صالح بنانے کے لیے تمسک بالقرآن ضروری ہے۔

اس آیت میں تمسک بالقران کرنے والوں کے لیے تین اہم چیزوں کا ذکر ہے، جو درج ذیل ہیں:

فَسَیُدۡخِلُہُمۡ فِیۡ رَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ: اللہ انہیں اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا۔

ii۔ وَ فَضۡلٍ: مزید فضل و کرم سے نوازے گا اور

iii۔ وَّ یَہۡدِیۡہِمۡ: سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرمائے گا تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں عزت و کرامت کے ساتھ زندگی گزاریں۔


آیت 175