آیت 143
 

مُّذَبۡذَبِیۡنَ بَیۡنَ ذٰلِکَ ٭ۖ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ سَبِیۡلًا﴿۱۴۳﴾

۱۴۳۔ یہ لوگ نہ ان کی طرف ہیں اور نہ ان کی طرف بلکہ درمیان میں سرگرداں ہیں اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لیے تم کوئی راہ نہیں پا سکتے۔

تشریح کلمات

مُّذَبۡذَبِیۡنَ:

( ذ ب ذ ب ) معلق چیز کے ہلنے کی آواز، پھر بطور استعارہ ہر قسم کی حرکت اور اضطراب میں استعمال ہونے لگا ہے۔

تفسیر آیات

منافقین ایمان ویقین کی نعمت سے محروم ہونے کی وجہ سے مضطرب رہتے ہیں۔ کبھی وہ مسلمانوں کی طرف اور کبھی کفار کی طرف جھک جاتے ہیں۔

جس کا تکیہ اللہ پر نہ ہو، وہ ہمیشہ سراب کے پیچھے بھاگتا اور مضطرب الحال رہتا ہے۔ جب کہ ایمان کی نعمت والے ہی امن و سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ جس کے مؤقف میں یکسوئی نہ ہو اس کی زندگی تذبذب کا شکار رہتی ہے۔


آیت 143