آیت 24
 

اَفَمَنۡ یَّتَّقِیۡ بِوَجۡہِہٖ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ قِیۡلَ لِلظّٰلِمِیۡنَ ذُوۡقُوۡا مَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ کیا وہ شخص جو قیامت کے دن برے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے منہ کو سپر بناتا ہے (وہ امن پانے والوں کی طرح ہو سکتا ہے؟) اور ظالموں سے کہا جائے گا: چکھو اس کا ذائقہ جو تم کماتے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ اَفَمَنۡ یَّتَّقِیۡ بِوَجۡہِہٖ: کیا وہ لوگ جو قیامت کے دن عذاب سے بچنے کے لیے اپنے چہرے کو سپر بناتے ہیں۔ چونکہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اس لیے اپنے جسم کے اہم ترین عضو چہرے کو آگے کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ سورہ نمل آیت ۹۰ میں فرمایا:

وَ مَنۡ جَآءَ بِالسَّیِّئَۃِ فَکُبَّتۡ وُجُوۡہُہُمۡ فِی النَّارِ۔۔۔۔

اور جو شخص برائی لے کر آئے گا پس انہیں اوندھے منہ آگ میں پھینک دیا جائے گا۔

کیا یہ شخص، جس کا یہ حال ہو، اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو عذاب الٰہی سے امن و سکون میں ہے۔

۲۔ وَ قِیۡلَ لِلظّٰلِمِیۡنَ: ظالموں سے کہا جائے گا: دنیا میں جن جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ہو ان مظالم و جرائم کا آج سامنا کرو۔


آیت 24