آیت 10
 

اَمۡ لَہُمۡ مُّلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۟ فَلۡیَرۡتَقُوۡا فِی الۡاَسۡبَابِ﴿۱۰﴾

۱۰۔ یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب پر ان کی حکومت ہے؟ (اگر ایسا ہے) تو (آسمان کے) راستوں پر چڑھ دیکھیں۔

تفسیر آیات

۱۔ کسی کو نبوت دینا یا نہ دینا اللہ تعالیٰ کی کائنات پرحاکمیت اعلیٰ کا حصہ ہے۔ اللہ اپنی قدرت قاہرہ اور حکیمانہ فیصلے کے مطابق نبوت کا منصب عنایت فرماتا ہے۔ اگر تمہارے پاس کوئی اختیار ہے تو کر کے دکھاؤ، مثلاً:

۲۔ فَلۡیَرۡتَقُوۡا فِی الۡاَسۡبَابِ: آسمانی راستوں پر چڑھ کر وحی کا راستہ روکو یا آسمانوں پر چڑھ کر اپنے کسی منظور نظر پر وحی نازل کراؤ۔


آیت 10