آیت 7
 

مَا سَمِعۡنَا بِہٰذَا فِی الۡمِلَّۃِ الۡاٰخِرَۃِ ۚۖ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ ۖ﴿ۚ۷﴾

۷۔ ہم نے کبھی یہ بات کسی پچھلے مذہب سے بھی نہیں سنی، یہ تو صرف ایک من گھڑت (بات) ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اس دعوت کی بنیاد ہماری پچھلی نسلوں کے ادیان میں بھی نہیں ملتی کہ صرف ایک ہی خدا پر اکتفا کرو۔ بعض کے نزدیک عیسائی مذہب مراد ہے کہ عیسائی مذہب کے لوگوں سے بھی ہم نے نہیں سنا کہ صرف ایک معبود پر انحصار کرو۔ کئی پشتوں سے ہم ان معبودوں سے اپنی حاجتوں کی برآوری کام لے رہے ہیں۔

۲۔ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ: لہٰذا یہ کام ادیان سے ہٹ کر اپنا من گھڑت تصوّر ہے کہ معبود صرف ایک ہے۔


آیت 7