آیت 5
 

اَجَعَلَ الۡاٰلِہَۃَ اِلٰـہًا وَّاحِدًا ۚۖ اِنَّ ہٰذَا لَشَیۡءٌ عُجَابٌ﴿۵﴾

۵۔ کیا اس نے بہت سے معبودوں کی جگہ صرف ایک معبود بنا لیا؟ یہ تو یقینا بڑی عجیب چیز ہے۔

تفسیر آیات

بے شمار معبودوں کی جگہ صرف ایک معبود؟ کیسی عجیب بات ہے۔ زندگی کی ہر ضرورت کے لیے مشرکین کا الگ الگ معبود ہوا کرتا تھا۔ تمام ضروریات کے لیے ایک معبود مشرکین کی ثقافت میں ایک نامانوس اور عجوبہ تھا۔ واضح رہے مشرکین زندگی کے ہر شعبے کے لیے ایک جدا معبود سے اپنی توقعات وابستہ رکھتے اور اس کی پوجا کرتے تھے۔


آیت 5