آیت 3
 

کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوۡا وَّ لَاتَ حِیۡنَ مَنَاصٍ﴿۳﴾

۳۔ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں پھر (جب ہلاکت کا وقت آیا تو) فریاد کرنے لگے مگر وہ بچنے کا وقت نہیں تھا۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ لوگ پہلی ہٹ دھرم، ضدی اور مغرور قوم نہیں ہیں ان سے پہلے بھی بہت سی اقوام نے اس قسم کی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ان کا یہ تکبر اس وقت خاک میں مل جاتا ہے جب ان کی ہلاکت و تباہی کا وقت آتا ہے۔

۲۔ فَنَادَوۡا: وہ چیخ اٹھتے، کسی بچانے والے کو پکارنے لگ جاتے ہیں مگر وقت گزر چکا ہوتا ہے۔

۳۔ وَّ لَاتَ حِیۡنَ مَنَاصٍ: بچنے کا وقت نہیں تھا۔ بچنے کے وقت انہوں نے غرور و تکبر کیا۔


آیت 3