آیت 5
 

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا وَ رَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ﴿۵﴾

۵۔ جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب اور مشرقوں کا رب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ اللہ واحد وہی ہے جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان موجودات کو ایک تدبیر کے ساتھ چلا رہا ہے اور ان موجودات کا رَب اور مالک ہے۔

۲۔ وَ رَبُّ الۡمَشَارِقِ: اور وہ مشرقوں کا مالک۔ مشرقوں کا اس جگہ ممکن ہے اس لیے ذکر ہوا ہو کہ سورج کے طلوع کا تدبیر حیات میں کلیدی کردار ہے۔

اہم نکات

۱۔ اللہ کی وحدانیت پر کل کائنات کا نظام شاہد ہے۔


آیت 5