آیت 58
 

سَلٰمٌ ۟ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ﴿۵۸﴾

۵۸۔ مہربان رب کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔

تفسیر آیات

جنت کی سب سے بڑی نعمت جس سے انسان کیف و سرور کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے اللہ کی خوشنودی ہے:

وَ رِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکۡبَرُ۔۔۔۔ (۹ توبۃ: ۷۲)

اور اللہ کی طرف سے خوشنودی تو ان سب سے بڑھ کر ہے۔

جب جنت والوں کے لیے اللہ کی طرف سے سلام آئے گا تو اہل جنت کے کیف و سرور کی حالت وصفت بیان کی حدود سے خارج ہو گی۔


آیت 58