آیت 53
 

اِنۡ کَانَتۡ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمۡ جَمِیۡعٌ لَّدَیۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ﴿۵۳﴾

۵۳۔ وہ تو صرف ایک چیخ ہو گی پھر سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کیے جائیں گے۔

تفسیر آیات

قیام قیامت صرف ایک زور دار آواز سے ہو گا اور اسی وقت اللہ کے حضور پیش ہونا ہو گا: لَّدَیۡنَا ہمارے سامنے کی تعبیر سے ظاہر ہے کہ حساب براہ راست اللہ تعالیٰ خود لے گا اور ہر شخص کو اللہ کے سامنے جوابدہی کا سامنا کرنا ہے۔


آیت 53