آیت 21
 

اتَّبِعُوۡا مَنۡ لَّا یَسۡـَٔلُکُمۡ اَجۡرًا وَّ ہُمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ﴿۲۱﴾

۲۱۔ ان کی اتباع کرو جو تم سے کوئی اجر نہیں مانگتے اور وہ راہ راست پر ہیں۔

تفسیر آیات

اس مجاہد مؤمن نے اپنے رسول کی حمایت اور ان کی پیروی کرنا لازم ہونے پر دو باتوں سے استدالال کیا ہے:

i۔ ایسے داعیان حق کی پیروی لازم ہے جن کی دعوت میں اپنے کوئی مادی مفادات نہیں ہیں۔ وہ جو باتیں کرتے ہیں ان میں اگر اپنا کوئی مفاد ہو تو خود غرضی کا امکان ہوتا ہے۔

ii۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ داعی خود ہدایت پر ہو اور خود ہدایت پر ہونے کی دلیل بھی ساتھ ہو۔

اَفَمَنۡ یَّہۡدِیۡۤ اِلَی الۡحَقِّ اَحَقُّ اَنۡ یُّتَّبَعَ اَمَّنۡ لَّا یَہِدِّیۡۤ اِلَّاۤ اَنۡ یُّہۡدٰی۔۔۔۔ (۱۰ یونس: ۳۵)

جو حق کی راہ دکھاتا ہے وہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود اپنی راہ نہیں پاتا جب تک اس کی رہنمائی نہ کی جائے ؟


آیت 21