آیت 7
 

اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ۬ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ﴿٪۷﴾

۷۔ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے شدید عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا: جو لوگ شیطان کی دعوت قبول اور کفر اختیار کرتے ہیں ان کے لیے عذاب ہو گا چونکہ وہ حزب اللہ سے نکل کر حزب الشیطن میں داخل ہو گئے۔

۲۔ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا: اور جو لوگ حزب رحمن میں رہیں گے ان کے لیے مغفرت اور اجر کبیر دونوں ہیں۔ ایمان اور عمل صالح کے دو اثرات ہیں:

ایک یہ کہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ ایمان بہت سے گناہوں کا کفارہ ہے۔ اگر زندگی بھر شرک کا ارتکاب کرتا رہا اور آخر عمر میں ایمان لے آیا تو تمام زندگی کا شرک معاف ہو جائے گا۔اسی طرح عمل صالح کی وجہ سے بھی بہت سے گناہ دھل جاتے ہیں جس کا اس سے پہلے مختلف مقامات پر ذکر ہو چکا ہے۔

دوسرا اثر یہ ہے کہ اس کا عمل و ثواب ہے۔


آیت 7