آیت 4
 

وَ اِنۡ یُّکَذِّبُوۡکَ فَقَدۡ کُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِکَ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ﴿۴﴾

۴۔ اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو آپ سے پہلے بھی رسولوں کی تکذیب ہوئی ہے اور تمام امور کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ پہلے رسول نہیں ہیں جو جھٹلائے گئے۔ جو لوگ حق کو بار گراں سمجھتے ہیں وہ حق والوں کو جھٹلایا کرتے ہیں۔

۲۔ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ: تمام امور کی بازگشت جب اللہ کی طرف ہے تو وہ دن دور نہیں ان کے انہی تکذیبی جرائم کا محاسبہ ہو گا۔ اس میں رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے تسلی و خوشخبری ہے۔

اہم نکات

۱۔ حق کے داعیوں کو نادانوں کی تکذیب و توہین کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔


آیت 4