آیت 48
 

وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ دَعۡ اَذٰىہُمۡ وَ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور آپ کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آئیں اور ان کی اذیت رسانی پر توجہ نہ دیا کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اور ضمانت کے لیے اللہ کافی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ: اس جملے کی تشریح ابتدائے سورہ آیت نمبر ۱ میں ہو چکی ہے۔

۲۔ وَ دَعۡ اَذٰىہُمۡ: کافر اور منافقین کی طرف سے جو اذیتیں ہو رہی ہیں انہیں اعتنا میں نہ لائیں اور ان میں مشغول نہ ہوں۔ ان اذیتوں کو ہم پر چھوڑ دیں۔ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا بھروسہ کے لیے اللہ کافی ہے۔ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بشارت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کامیابی حاصل ہو گی اور یہ اذیت دینے والے ناکام ہوں گے۔


آیت 48