آیت 31
 

وَ مَنۡ یَّقۡنُتۡ مِنۡکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تَعۡمَلۡ صَالِحًا نُّؤۡتِہَاۤ اَجۡرَہَا مَرَّتَیۡنِ ۙ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہَا رِزۡقًا کَرِیۡمًا﴿۳۱﴾

۳۱۔ اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل انجام دے گی اسے ہم اس کا دگنا ثواب دیں گے اور ہم نے اس کے لیے عزت کا رزق مہیا کر رکھا ہے۔

تشریح کلمات

یَّقۡنُتۡ:

( ق ن ت ) القنوت: اطاعت کرنا۔

تفسیر آیات

۱۔ ازواج میں سے کوئی زوجہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کر کے عمل صالح بجا لائے تو اس زوجہ کو دو گنا ثواب ملے گا۔ ایک عمل صالح کا ثواب اور دوسرا لوگوں پر اچھا اثر چھوڑنے کا ثواب ہے کہ جس گھر سے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت ہوتی ہے اس گھر کے افراد سے عملی دعوت ہونا بہت مؤثر ہوتا ہے۔

۲۔ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہَا رِزۡقًا: رزق کریم سے مراد جنت کی نعمتیں ہیں۔

اہم نکات

۱۔ زوجہ رسول ہونا کافی نہیں، عمل صالح ضروری ہے: وَ تَعۡمَلۡ صَالِحًا۔۔۔۔


آیت 31