آیت 15
 

اِنَّمَا یُؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِہَا خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ ہُمۡ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿ٛ۱۵﴾

۱۵۔ ہماری آیات پر صرف وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جب انہیں یہ آیات سمجھا دی جاتی ہیں تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی ثناء کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

۱۔ اِنَّمَا یُؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا: آیات الٰہی پر ایمان کے لیے وہ لوگ آمادہ ہوتے ہیں جو نصیحت آشنا ہوتے ہیں۔ جب اللہ کی ربوبیت کی دلیلیں پیش کی جاتی ہیں تو ان دلیلوں کے سامنے ان کے دل جھک جاتے ہیں اور ان دلیلوں کا ان کے دلوں پر اثرہوتا ہے۔

۲۔ سَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ: دوسری صفت ان کی یہ ہے کہ وہ اللہ کی حمد و تسبیح کرتے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کی ربوبیت کو ان دلائل کی روشنی میں سمجھ جاتے ہیں۔ نتیجتاً اللہ کی تنزیہ کرتے اور اللہ کو ان تمام اوہام سے پاک قرار دیتے ہیں مشرکین جن کی نسبت اللہ کی طرف دیتے ہیں۔

۳۔ وَ ہُمۡ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ: ان کی تیسری صفت یہ ہے کہ وہ اللہ کی بندگی میں تکبر نہیں کرتے۔ اللہ کی کبریائی کے مقابلے میں اپنی کسی حیثیت کے قائل نہیں ہوتے۔

واضح رہے اس آیت کی تلاوت پر سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ آیات الٰہی کا اثر، سجدہ گزاروں پر ہوتا ہے: اِنَّمَا یُؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا ۔۔۔۔


آیت 15