آیت 6
 

ذٰلِکَ عٰلِمُ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ۙ﴿۶﴾

۶۔ وہی جو غیب و شہود کا جاننے والا ہے جو بڑا غالب آنے والا، رحیم ہے۔

تفسیر آیات

وہ تدبیری امور کے نزول و عروج سے متعلق اسرار و رموز کا جاننے والا ہے۔ اسے معلوم ہے کیا کرنا چاہیے، کیا نہیں کرنا چاہیے۔ الۡعَزِیۡزُ جو کرنا چاہیے اس کی انجام دہی کے لیے۔ اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وہ الۡعَزِیۡزُ غالب آنے والا ہے۔ الرَّحِیۡمُ جو کام بھی انجام دیتا ہے وہ اس رحمت کی بنیاد پر انجام دیتا ہے جو اللہ نے اپنے اوپر لازم گردانی ہے۔


آیت 6