آیت 10
 

ثُمَّ کَانَ عَاقِبَۃَ الَّذِیۡنَ اَسَآءُوا السُّوۡٓاٰۤی اَنۡ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ کَانُوۡا بِہَا یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ پھر جنہوں نے برا کیا ان کا انجام بھی برا ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ کی نشانیوں کی تکذیب کی تھی اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ السُّوۡٓاٰۤی: اسوأ کی تانیث کا صیغہ ہے۔ جیسے احسن کی تانیث الحسنی ہے۔ جیسے لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰی (۱۰ یونس: ۲۶) میں ہے۔

جس طرح نیکی کرنے والوں کی جزا نیکی ہی ہوتی ہے اسی طرح برائی کرنے والوں کی سزا بری ہو گی۔ جس طرح سورہ یونس کی آیت میں الحسنیٰ سے مراد ثواب و جزا لی جاتی ہے اور عاقبت بھی مراد لی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہاں بھی السُّوۡٓاٰۤی سے مراد سزا بھی لی جاتی ہے اور عاقبت بھی۔

۲۔ اَنۡ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ: ان کے برے انجام سے دوچار ہونے کی وجہ ان کی طرف سے آیات الٰہی کی تکذیب اور آیات الٰہی کا تمسخر اڑانا ہے۔


آیت 10