آیت 7
 

یَعۡلَمُوۡنَ ظَاہِرًا مِّنَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚۖ وَ ہُمۡ عَنِ الۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ غٰفِلُوۡنَ﴿۷﴾

۷۔ لوگ تو دنیا کی ظاہری زندگی کے بارے میں جانتے ہیں اور آخرت سے غافل ہیں۔

تفسیر آیات

یہ لوگ وعدہ الٰہی کے حتمی الوقوع ہونے کو نہیں جانتے۔ یہ لوگ عرفانی باتوں سے دور ہیں۔ وہ صرف اسی دنیا کی زندگی کی سطحی باتوں کو سمجھ سکتے ہیں جو ظاہری حواس اور نظر آنے والی زیب و زینت سے مربوط ہے۔ اس سے آگے وہ اس راز زندگی کو نہیں سمجھتے جو اس دنیاوی زندگی کو آخرت کی زندگی سے مربوط بنا دیتا ہے۔ اس دنیا کی وقتی زندگی سے ابدی زندگی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ فتح و شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

۲۔ وعدہ الٰہی پر یقین رکھنا ہی ایمان ہے۔

۳۔ دنیاوی زندگی کا راز آخرت کی زندگی کو آباد کرنے میں مضمر ہے۔


آیت 7