آیت 6
 

وَعۡدَ اللّٰہِ ؕ لَا یُخۡلِفُ اللّٰہُ وَعۡدَہٗ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۶﴾

۶۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

تفسیر آیات

الف: اگر کسی عذر اور مجبوری کی وجہ سے وعدہ خلافی جائز ہوتی ہے تو یہ بات اللہ تعالیٰ کے بارے میں ممکن نہیں ہے۔ اللہ کو کوئی مجبوری پیش نہیں آتی۔

ب: نہ وعدہ خلافی میں اللہ کا کوئی مفاد ہوتا ہے۔ وہ ہر مفاد سے بے نیاز ہے۔

ج: نیز اللہ نے وعدہ خلافی نہ کرنے کی خبر دی ہے۔ وہ اپنے اس قول میں صادق ہے۔

لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ: اکثر لوگ وعدہ الٰہی کو عام وعدوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ درج بالا نکات کو نہیں سمجھتے۔


آیت 6