آیت 57
 

وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۵۷﴾

۵۷۔اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اللہ انہیں ان کا پورا صلہ دے گا اور اللہ ظالموں سے ہرگز محبت نہیں کرتا۔

تفسیر آیات

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکاروں کے لیے بشارت ہے۔ لیکن یہ بشارت تمام پیروکاروں کے لیے نہیں، بلکہ ایمان کے ساتھ عمل صالح بجا لانے والوں کے لیے مخصوص ہے۔ اسی اختصاص کی وجہ سے آیت کے آخر میں فرمایا: وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ﴿﴾ ۔ یہاں پر بھی ظالمین سے مراد یہودی ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نسب تک کے منکر ہیں۔

اہم نکات

۱۔ اللہ انہی لوگوں کو پورا صلہ دے گا جو ایمان کے ساتھ ساتھ عمل صالح بھی بجا لائیں۔


آیت 57