آیت 10
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِ ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔جو لوگ کافر ہو گئے ہیں ان کے اموال و اولاد انہیں اللہ سے ہرگز کچھ بھی بے نیاز نہیں بنائیں گے اور یہ لوگ دوزخ کے ایندھن ہوں گے۔

تفسیر آیات

جو لوگ رسول کریم (ص)کی رسالت پر ایمان نہیں لاتے اور متشابہات کے بہانے کفر پر مصر رہتے ہیں اور اپنے دنیاوی مال و منال اور اولاد پر ناز کرتے ہیں، قیامت کے دن ایسے کافروں کو ان کا مال اور اولاد اللہ سے بے نیاز نہیں کرے گا اور ان سے تمام انسانی قدر و قیمت اور وقار سلب ہو جائے گا اور وہ جہنم کا ایندھن بن کر قابل نفرت اور ذلیل ہو جائیں گے۔

وَ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِ: یہ لوگ ایسا نہیں کہ جہنم میں خود جل جائیں گے، بلکہ وہ دوسرے اہل جہنم کو جلانے کے لیے ایندھن بھی بنیں گے۔

اہم نکات

۱۔دنیاوی دولت اور اولاد پر بھروسا کرنے والے قیامت کے دن انبیاء (ع) کی تکذیب کرنے والوں کے ساتھ محشور ہوں گے۔


آیت 10