آیت 5
 

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَخۡفٰی عَلَیۡہِ شَیۡءٌ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ؕ﴿۵﴾

۵۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ سے یقینا پوشیدہ نہیں ہے۔

تفسیر آیات

اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور خالق سے اس کی مخلوق پوشیدہ نہیں رہ سکتی نیز کسی چیز اور اللہ کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ جس چیز کو بھی حائل فرض کیا جائے، اللہ اس سے آگے بھی موجود ہے۔ لہٰذا کسی مجرم سے انتقام لینے کے لیے یہ امکان موجود نہیں ہے کہ کوئی بھی جرم اللہ سے پوشیدہ رہ جائے۔ خواہ وہ جرم مجرم کے دل میں ایک پوشیدہ راز ہی کیوں نہ ہو۔ جھوٹی گواہی دینے والے کا جرم اس کے قلب میں پوشیدہ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ ہو البقرۃ آیت ۲۸۴۔


آیت 5