آیت 44
 

خَلَقَ اللّٰہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿٪۴۴﴾

۴۴۔ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، اس میں ایمان والوں کے لیے یقینا ایک نشانی ہے۔

تفسیر آیات

اس کائنات کو اللہ تعالیٰ نے حق و حقیقت کی بنیاد پر بنایا۔ اس کی خلقت بے مقصد اور بے حکمت نہیں ہے۔ کائنات کی تخلیق میں مضمر حکمت سمجھنے کے لیے حقیقت بین قلب کی ضرورت ہے اور حقیقت بین قلب وہ ہوتا ہے جس میں ایمان ہے۔ ایمان کی شفافیت سے حقائق نظر آتے ہیں۔


آیت 44