آیت 42
 

اِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۴۲﴾

۴۲۔ یہ لوگ اللہ کے علاوہ جس چیز کو پکارتے ہیں اللہ کو یقینا اس کا علم ہے اور وہی بڑا غالب آنے والا،حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

یہ مشرکین اللہ کو چھوڑ کر جن غیر اللہ کو پکارتے ہیں ان کے بارے میں اللہ کو علم ہے کہ وہ لا شیٔ کو پکارتے ہیں اور وہ ضرورت کے موقع پر مکڑی کے جالے کی طرح ان کے کسی کام نہ آئے گا۔ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ اگر کوئی بالادست طاقت کا مالک ہے تو اللہ کی ذات ہے۔ اگر کسی حقیقت سے منسلک رہنا ہے تو اللہ کی ذات ہی حقیقت ہے باقی لاشیٔ ہے۔

اہم نکات

۱۔ صرف اللہ کی ذات حقیقت اور واقع ہے۔


آیت 42