آیت 7
 

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُکَفِّرَنَّ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ وَ لَنَجۡزِیَنَّہُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِیۡ کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ﴿۷﴾

۷۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم ان سے ان کی برائیاں ضرور دور کر دیں گے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کا صلہ بھی ضرور دیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: ایمان اور عمل صالح دونوں کے اثرات کا ذکر ہے۔ ایمان کے اثرات یہ ہیں کہ ایمان کی وجہ سے ایمان سے پہلے حالت کفر کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور ایمان لے آنا حالت کفر کے تمام گناہوں کا کفارہ ہے۔

ایمان کے بعد بجا لائے جانے والے تمام اعمال صالحہ قابل قبول ہیں۔ ان کا ثواب ملے گا۔ چونکہ ایمان کے بغیر نہ عمل صالح سود مند ہو گا اور نہ ہی گناہوں سے نجات ملے گی۔

اہم نکات

۱۔ ایمان گناہوں کا کفارہ اور قبول اعمال کا وسیلہ ہے۔


آیت 7