آیت 6
 

وَ مَنۡ جَاہَدَ فَاِنَّمَا یُجَاہِدُ لِنَفۡسِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَغَنِیٌّ عَنِ الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۶﴾

۶۔ اور جو شخص جفاکشی کرتا ہے تو وہ صرف اپنے فائدے کے لیے جفاکشی کرتا ہے، اللہ تو یقینا سارے عالمین سے بے نیاز ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَنۡ جَاہَدَ فَاِنَّمَا یُجَاہِدُ لِنَفۡسِہٖ: جو جدوجہد اور مصائب و آلام کا مقابلہ کرے گا اور ہر قیمت پر اپنا ایمان بچائے گا، اس کا نتیجہ خود اس کے حق میں ہو گا۔ وہ اپنا مستقبل سنوارے گا۔ اپنی ابدی زندگی کو آباد کرے گا۔ اسی سعی و کوشش سے خود تمہیں ارتقا حاصل ہو گا اور تمہارے ایمان کی صداقت ثابت ہو گی۔ ورنہ خدا تمہاری سعی و کوشش کا محتاج نہیں ہے۔


آیت 6