آیت 58
 

وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ مَّطَرًا ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ﴿٪۵۸﴾

۵۸۔ اور ہم نے ان پر ایک بارش برسائی جو ان کے لیے بہت ہی بری بارش تھی جنہیں تنبیہ کی گئی تھی۔

یہ بارش پتھر کی بارش تھی۔ ممکن ہے ایک زلزلے میں زمین زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہو جس سے پتھروں کی بارش ہو گئی ہو۔ جیسے آتش فشانوں کے مناظر میں ہم دیکھ سکتے ہیں۔

چنانچہ سورۃ القمر آیت ۳۴ میں فرمایا:

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ حَاصِبًا ۔۔۔۔

تو ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا چلا دی۔

مزید تشریح سورہ ہود : ۷۷۔ ۸۳ میں ملاحظہ فرمائیں۔


آیت 58