آیت 57
 

فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَہٗ ۫ قَدَّرۡنٰہَا مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ﴿۵۷﴾

۵۷۔ تو ہم نے لوط اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا سوائے لوط کی بیوی کے، ہم نے اس کا مقدر یہ بنایا تھا کہ وہ پیچھے رہ جائے۔

تشریح کلمات

الۡغٰبِرِ:

( غ ب ر ) اسے کہتے ہیں جو ساتھیوں کے چلے جانے کے بعد پیچھے رہ جائے۔

تفسیر آیات

قوم لوط پر نازل ہونے والے عذاب سے حضرت لوط علیہ السلام اور ان کے گھر کے افراد کو بچا لیا۔ صرف ان کی زوجہ نجات پانے والوں میں شامل نہ تھی۔ رسول کی زوجہ ہونے کے باوجود نجات نہیں مل سکتی چونکہ یہ عورت اس رسول کے دین پر نہ تھی۔


آیت 57