آیت 55
 

اَئِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَہۡوَۃً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡہَلُوۡنَ﴿۵۵﴾

۵۵۔ کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت پرستی کے لیے مردوں کا رخ کرتے ہو؟ بلکہ تم تو جاہل قوم ہو۔

تفسیر آیات

عورتوں کو چھوڑ کر شہوت پرستی کے لیے مردوں کا رخ کرنا وہ فحش ہے جس کا ذکر پچھلی آیت میں آیا۔ اس سے اس بات کی طرف اشارہ مل گیا کہ اپنی جنسی شہوت کو جائز طریقے سے پورا کرنے کے لیے جائز طریقے سے عورتوں کا رخ کرنا فحش نہیں ہے۔

بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡہَلُوۡنَ: تم ایک نادان جاہل قوم ہو۔ اپنے اس عمل بد کی برائی سے آگاہ نہیں ہو اور اس کے انجام سے بھی آگاہ نہیں ہو۔


آیت 55