آیت 53
 

وَ اَنۡجَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ﴿۵۳﴾

۵۳۔ اور ہم نے ایمان والوں کو نجات دی اور وہی تقویٰ والے تھے۔

تفسیر آیات

اور اہل ایمان کو ہم نے نجات دی۔ ان کو نجات دینے کے پیچھے جو سبب کارفرما تھا وہ تقویٰ تھا۔ جیسا کہ منکرین کو تباہ کرنے کے پیچھے جو سبب تھا وہ ان کا ظلم تھا۔ تقویٰ یعنی بچاؤ۔ وہ اپنے آپ کو آنے والے خطرات سے بچاتے تھے۔

اہم نکات

۱۔ ظلم اور تقویٰ کے اپنے اپنے اثرات ہیں۔


آیت 53