آیت 51
 

فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ مَکۡرِہِمۡ ۙ اَنَّا دَمَّرۡنٰہُمۡ وَ قَوۡمَہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ﴿۵۱﴾

۵۱۔ پس دیکھ لو! ان کی مکاری کا کیا انجام ہوا، ہم نے انہیں اور ان کی پوری قوم کو نابود کر دیا۔

تفسیر آیات

حضرت صالح علیہ السلام کے خلاف اس قوم نے جو حیلہ اور تدبیر اپنائی تھی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ خود ہلاک اور نابود ہو گئے۔

دَمَّرۡنٰہُمۡ وَ قَوۡمَہُمۡ: ان کو تباہ کیا جو حضرت صالح علیہ السلام کو شہید کرنے کی تدبیر میں شامل تھے اور ساتھ ان کی قوم بھی تباہ و نابود ہو گئی چونکہ یہ سب اس جرم میں شریک تھے جو یہ لوگ کرنا چاہتے تھے اور ناقہ کو قتل کرنے کے جرم میں بھی شریک تھے۔


آیت 51