آیت 9
 

یٰمُوۡسٰۤی اِنَّہٗۤ اَنَا اللّٰہُ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ۙ﴿۹﴾

۹۔ اے موسیٰ! یقینا میں ہی غالب آنے والا، حکمت والا اللہ ہوں۔

تفسیر آیات

تمہیدی کلمات کے بعد اصل وحی اور توحید کا تعارف شروع ہو جاتا ہے کہ میں اللہ ہوں اور دو اوصاف: عزیز و حکیم کا مالک ہوں۔ عزیز یعنی بالادست غالب آنے والا اور حکمت کا مالک ہوں۔ کسی طاقت سے دبنے اور حقائق سے دور والے کی نہیں ، خدائے عزیز و حکیم کی یہ آواز ہے۔

اہم نکات

۱۔ انبیاء علیہم السلام کا مبعوث ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت اور برکات کا ایک اہم مظہر ہے۔


آیت 9