آیات 10 - 11
 

وَ اِذۡ نَادٰی رَبُّکَ مُوۡسٰۤی اَنِ ائۡتِ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور (وہ وقت یاد کریں) جب آپ کے رب نے موسیٰ کو پکارا (اور کہا) کہ آپ ظالم لوگوں کے پاس جائیں،

قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ ؕ اَلَا یَتَّقُوۡنَ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ (یعنی) فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟

تفسیر آیات

۱۔ حضرت موسیٰ کا ذکر پھر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک ظالم طاقت کے سامنے اپنی دعوت رسالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ اَلَا یَتَّقُوۡنَ وہ دعوت بچاؤ کی دعوت تھی۔ بچاؤ کی صورت یہ تھی کہ ظلم اور شرک سے ہاتھ اٹھاؤ اور بنی اسرائیل کو آزاد کرو۔


آیات 10 - 11