آیت 5
 

وَ مَا یَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ ذِکۡرٍ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ مُحۡدَثٍ اِلَّا کَانُوۡا عَنۡہُ مُعۡرِضِیۡنَ ﴿۵﴾

۵۔ اور ان کے پاس رحمن کی طرف سے جو بھی تازہ نصیحت آتی ہے تو یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ نصیحت بھی ایسی ذات کی طرف سے آئی ہو جو رحمٰن ہے، پھر بھی منہ موڑ لیں بڑی بدنصیبی ہے۔

۲۔ مُحۡدَثٍ: جدید تازہ کو کہتے ہیں۔ یہاں کلام اللہ کے مخلوق، غیر مخلوق ہونے میں ایک کلامی بحث ہے جو ہماری اس تفسیر کے دائرہ بحث سے خارج ہے۔


آیت 5