آیت 24
 

اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ یَوۡمَئِذٍ خَیۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّ اَحۡسَنُ مَقِیۡلًا﴿۲۴﴾

۲۴۔ اہل جنت اس دن بہترین ٹھکانے اور بہترین سکون کی جگہ میں ہوں گے۔

تشریح کلمات

مَقِیۡلًا:

( ق ی ل ) استراحت کی جگہ۔ مجمع البیان میں آیا ہے: عربوں میں قیلولہ ، دوپہر کے آرام کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

قیامت کے دن اہل جنت بہترین مستقر میں ہوں گے۔ مستقر اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں آپس کی گفتگو کے لیے اکثر بیٹھا کرتے ہیں اور مَقِیۡلًا دوپہر کے آرام کو کہتے ہیں۔ دنیا میں تو قیلولہ دوپہر کی نیند کو کہتے ہیں جنت میں چونکہ نیند نہیں لہٰذا یہاں قیلولہ سے مراد آرام ہے۔


آیت 24