آیت 23
 

وَ قَدِمۡنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳﴾

۲۳۔ پھر ہم ان کے کیے ہوئے عمل کی طرف توجہ کریں گے اور ان کے کیے ہوئے عمل کو اڑتی ہوئی خاک بنا دیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ قَدِمۡنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا: مشرک ایک مجرم ہے۔ اس میں کوئی خوبی نہیں ہے۔ عمل کرنے والا مجرم ہے تو اس کے عمل میں کوئی خوبی نہیں آتی۔ جس شخص میں ایمان نہیں اس میں کوئی خوبی نہیں تو اس کے عمل میں بھی کوئی خوبی نہ ہو گی۔

۲۔ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا: ہَبَآءً ان ذروں کو کہتے ہیں جو روشندانوں سے آنے والی سورج کی روشنی میں نظر آتے ہیں۔ مشرکین کے اعمال خاک کے ان ذروں کی طرح نابود ہو جائیں گے۔

اہم نکات

۱۔ عمل میں حسن کا دار و مدار عمل کنندہ میں موجود حسن پر ہے۔


آیت 23