آیت 17
 

وَ یَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ وَ مَا یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ فَیَقُوۡلُ ءَاَنۡتُمۡ اَضۡلَلۡتُمۡ عِبَادِیۡ ہٰۤؤُلَآءِ اَمۡ ہُمۡ ضَلُّوا السَّبِیۡلَ ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ اور اس دن اللہ، ان لوگوں کو اور اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کی یہ لوگ پوجا کرتے تھے ان کو (بھی) جمع کرے گا اور پھر فرمائے گا: کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہوئے تھے؟

تفسیر آیات

۱۔ وَ یَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ: قیامت کے دن اللہ ان کافروں کو ان کے معبودوں کے ساتھ جمع کرے گا پھر معبودوں سے سوال ہو گا: کیا میرے بندوں کو اپنی عبادت کی دعوت دے کر تم نے گمراہ کیا ہے یا خود گمراہ ہوئے؟ واضح رہے مشرکین کے اصل مذہب میں بت خود معبود نہیں تھے بلکہ ان کے معبودوں کے شبیہ تھے۔ بعد میں مذہب شرک میں بھی انحراف آیا اور خود بتوں کو معبود سمجھنے لگے۔


آیت 17