آیات 17 - 18
 

یَعِظُکُمُ اللّٰہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷﴾

۱۷۔ اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر تم مومن ہو تو آئندہ کبھی بھی ایسے کام کا اعادہ نہ کرنا۔

وَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ﴿۱۸﴾

۱۸۔ اور اللہ آیات تمہارے لیے بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اللہ نصیحت فرماتا ہے کہ آیندہ تم ہرگز اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنا۔ لِمِثۡلِہٖۤ اس جیسے بہتان کا اعادہ نہ کرنا سے مراد بظاہر یہ ہے کہ اس قسم کا بہتان جس کا تعلق ازواج رسول سے ہو اور ممکن ہے مطلق زنا کا بہتان لِمِثۡلِہٖۤ میں شامل ہو۔

۲۔ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ: ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ اس نصیحت کے بعد حکم خدا کی نافرمانی نہ کی جائے۔


آیات 17 - 18