آیت 14
 

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ لَمَسَّکُمۡ فِیۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِیۡہِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ۚۖ۱۴﴾

۱۴۔ اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جن باتوں کا تم نے چرچا کیا تھا ان کے سبب تم پر بڑا عذاب آ جاتا۔

تشریح کلمات

اَفَضۡتُمۡ:

( ف ی ض ) باتوں میں لگے رہنے اور چرچا کرنے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو نہ تمہیں دنیا میں مہلت ملتی، نہ آخرت میں مغفرت۔ یہ اللہ ہے جس نے تمہیں مہلت دی کہ توبہ کر سکو اور اپنے گناہ کو مٹا سکو ورنہ اس جرم پر دنیا ہی میں عذاب نازل ہونا تھا۔

اہم نکات

۱۔ الزام کو ثابت نہ کر سکے وہ قانون الٰہی میں جھوٹا ہے: عِنۡدَ اللّٰہِ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ ۔


آیت 14