آیت 5
 

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِفُرُوۡجِہِمۡ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

۵۔ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں،

تفسیر آیات

فلاح و کامیابی کے لیے ایک شرط جنسی خواہشات کا کنٹرول ہے۔ جنسی مسائل میں باعفت اور پاکدامن رہنا، جس سے نسلیں اختلاط سے محفوظ رہتی ہیں، روح کی طہارت، گھر کاماحول پاکیزہ اور انسان خاندانی مسائل میں الجھاؤ سے دور رہتا ہے۔ ورنہ دوسری صورت میں نسلیں محفوظ نہیں رہتیں، گھر کی چار دیواری محفوظ نہیں رہتی اور خاندان کی حرمت غارت ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ اب مغربی ممالک میں فارموں میں ولدیت کے خانہ کی ضرورت ختم ہو رہی ہے۔


آیت 5