آیت 4
 

کُتِبَ عَلَیۡہِ اَنَّہٗ مَنۡ تَوَلَّاہُ فَاَنَّہٗ یُضِلُّہٗ وَ یَہۡدِیۡہِ اِلٰی عَذَابِ السَّعِیۡرِ﴿۴﴾

۴۔ جب کہ اس شیطان کے بارے میں یہ لکھا گیا ہے کہ جو اسے دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کرے گا اور جہنم کے عذاب کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ کُتِبَ عَلَیۡہِ اَنَّہٗ مَنۡ تَوَلَّاہُ: اس بات کا فیصلہ حتمی ہے کہ جو بھی شیطان سے دوستی کرے گا وہ اسے گمراہ کرے گا۔ شیطان سے گمراہی کے علاوہ کسی اور چیز کا تصور نہیں ہو سکتا ہے چونکہ وہ گمراہی کے لیے ہی بیٹھا ہوتا ہے۔

۲۔ وَ یَہۡدِیۡہِ اِلٰی عَذَابِ: اگر وہ کوئی رہنمائی کرتا ہے تو آتش جہنم کی طرف رہنمائی کرے گا۔


آیت 4