آیت 3
 

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّجَادِلُ فِی اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ یَتَّبِعُ کُلَّ شَیۡطٰنٍ مَّرِیۡدٍ ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو لاعلمی کے باوجود اللہ کے بارے میں کج بحثیاں کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّجَادِلُ فِی اللّٰہِ: یہ لوگ اللہ کی وحدانیت، ربوبیت، حاکمیت، تدبیر کائنات اور بے ہمتائی کے بارے میں ایسے توہمات کا شکار ہو جاتے ہیں جن کے پیچھے علم ہے اور نہ کوئی سند ہے۔

۲۔ وَّ یَتَّبِعُ کُلَّ شَیۡطٰنٍ مَّرِیۡدٍ: ان کے پاس اگر کوئی سند ہے تو وہ شیطان ہے اور اگر کوئی رہنمائی کرنے والا ہے تو وہ شیطان ہے جس کی خباثت سے یہ لوگ اپنی خباثت میں اضافہ ہی کر لیتے ہیں۔


آیت 3