آیت 10
 

لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ کِتٰبًا فِیۡہِ ذِکۡرُکُمۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ بتحقیق ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہاری نصیحت ہے تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

تفسیر آیات

ذِکۡرُکُمۡ: اس قرآن میں تمہاری عزت و شرافت ہے۔ اس کتاب نے تمہیں اقوام عالم میں سربلند کیا جب کہ اقوام عالم میں تمہارا کوئی مقام نہ تھا۔ تمہارا وجود تک محسوس نہ تھا۔ نہ تمہاری کوئی تاریخ تھی، نہ کوئی تہذیب و تمدن۔ اگر ذکر ہے تو تمہاری جاہلیت، تمہارے وحشی معاشرے، آپس کے قتل وغارت اور بیٹیوں کو زندہ در گور کرنے کا ہے۔

فِیۡہِ ذِکۡرُکُمۡ: ہم نے ایک کتاب تمہاری طرف نازل کی جس نے نہ صرف تمہیں تہذیب سکھائی بلکہ تم اس قابل ہوگئے کہ دنیا کو تہذیب و تمدن کا درس دے سکو۔ چنا نچہ دنیا نے تم سے تہذیب سیکھی اور انسان کو انسانی قدروں سے آگاہ کیا۔

وَ اِنَّہٗ لَذِکۡرٌ لَّکَ وَ لِقَوۡمِکَ ۔۔۔ (۴۳ زخرف:۴۴)

اور یہ (قرآن) آپ کے اور آپ کی قوم کے لیے ایک نصیحت ہے۔

دوسری تفسیر یہ ہو سکتی ہے: فِیۡہِ ذِکۡرُکُمۡ اس قرآن میں تمہاری نصیحت ہے جس سے تم انسانی اخلاق و اقدار کے مالک بن سکتے ہو۔ بعض نے کہا ہے: اس قرآن میں حسن ذکر ہے۔


آیت 10