آیت 9
 

ثُمَّ صَدَقۡنٰہُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَیۡنٰہُمۡ وَ مَنۡ نَّشَآءُ وَ اَہۡلَکۡنَا الۡمُسۡرِفِیۡنَ﴿۹﴾

۹۔ پھر ہم نے ان کے ساتھ وعدہ پورا کیا پس ہم نے انہیں اور جنہیں ہم نے چاہا بچا لیا اور تجاوز کرنے والوں کو ہلاک کر دیا۔

تفسیر آیات

۱۔ ثُمَّ صَدَقۡنٰہُمُ: ان انبیاء کے ساتھ اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھا اسے پورا کردیا۔ وہ وعدہ یہ تھا:

وَ لَقَدۡ سَبَقَتۡ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِنَّہُمۡ لَہُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ وَ اِنَّ جُنۡدَنَا لَہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ (۳۷ صافات: ۱۷۱ تا ۱۷۳)

اور بتحقیق ہمارے بندگان مرسل سے ہمارا یہ وعدہ ہو چکا ہے۔ یقینا وہ مدد کیے جانے والے ہیں۔ اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب آ کر رہے گا۔

۲۔ فَاَنۡجَیۡنٰہُمۡ: اس وعدہ کے پورا ہونے کا نتیجہ یہی تھا کہ مرسلین کو اور ان کے ساتھ ان پر ایمان لانے والوں کو نجات مل گئی اور حق سے تجاوز کرنے والے ہلاک ہو گئے۔


آیت 9