آیت 6
 

مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَہُمۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَا ۚ اَفَہُمۡ یُؤۡمِنُوۡنَ﴿۶﴾

۶۔ان سے پہلے جس بستی کو بھی ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لائی، تو کیا یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

تفسیر آیات

سابقہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات سے وہ لوگ ایمان نہیں لائے جنہوں نے معجزے کا مطالبہ کیا تھا۔ چنانچہ اگر مطالباتی معجزہ دکھا بھی دیا جاتا تو اس صورت میں ایمان نہ لانے سے فوری عذاب آ جاتا۔ گزشتہ لوگ جب معجزے پر ایمان نہیں لائے تو کیا یہ لوگ ایمان لائیں گے؟ مطلب یہ ہے کہ لوگ معجزے کے بعد ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ نتیجتاً یہ ہلاک ہو جائیں گے۔ لہٰذا مطالباتی معجزہ نہ دکھانا رحمت ہے۔


آیت 6