آیت 127
 

وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ مَنۡ اَسۡرَفَ وَ لَمۡ یُؤۡمِنۡۢ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَشَدُّ وَ اَبۡقٰی ﴿۱۲۷﴾

۱۲۷۔ اور ہم حد سے تجاوز کرنے والوں اور اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان نہ لانے والوں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب تو زیادہ شدید اور تادیر باقی رہنے والا ہے۔

تفسیرآیات

اسراف حد سے تجاوز کرنے کو کہتے ہیں۔ جو شخص اللہ کی بندگی کی حدود سے باہر نکلتا ہے، اس کا بے سکون ہونا قدرتی مکافات ہے۔ آخرت کا عذاب اس کے علاوہ ہے۔


آیت 127