آیت 122
 

ثُمَّ اجۡتَبٰہُ رَبُّہٗ فَتَابَ عَلَیۡہِ وَ ہَدٰی﴿۱۲۲﴾

۱۲۲۔ پھر ان کے رب نے انہیں برگزیدہ کیا اور ان کی توبہ قبول کی اور ہدایت دی۔

تفسیر آیات

جب حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر بھیج دیا، انہیں نبوت عطا فرمائی اور مکلف بنایا تو اس کے بعد:

۱۔ اللہ نے انہیں برگزیدہ کیا۔ مقام نبوت پر فائز کیا۔

۲۔ فَتَابَ عَلَیۡہِ ۔ اللہ کی توجہات ان پر مرکوز رہیں۔ فَتَابَ عَلَیۡہِ یعنی توجہ الیہ ۔

۳۔ وَ ہَدٰی: ان کی راہنمائی فرمائی۔ اللہ کی مرضی کے حصول کی راہنمائی۔ آیندہ کے لیے نوع انسانی کی نسل کو چلانے کی راہنمائی۔ زندگی کے لوازمات کی راہنمائی۔ لفظ ہَدٰی مطلق ہے ہر قسم کی راہنمائی کو شامل کرتا ہے۔


آیت 122